ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سوامی پرساد موریہ کولکھنؤ کی فاضل نگر نشست سے شکست

سوامی پرساد موریہ کولکھنؤ کی فاضل نگر نشست سے شکست

Fri, 11 Mar 2022 06:42:48    S.O. News Service

لکھنؤ،11؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) یوگی آدتیہ ناتھ کی زیر قیادت اتر پردیش حکومت کے سابق وزیر سوامی پرساد موریہ جنہوں نے اسمبلی انتخابات سے قبل سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی‘ آج کشی نگر کی فاضل نگر نشست سے ہار گئے۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق موریہ کو 71,015 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ان کے بی جے پی حریف سریندر کشوہا کو 1.16لاکھ ووٹ ملے اور انہوں نے زائد از 45 ہزار ووٹوں سے اپنی جیت درج کرائی۔

موریہ حکومت اتر پردیش میں کابینی وزیر تھے لیکن انہوں نے بی جے پی چھوڑ دی اور جاریہ سال 14جنوری کو لکھنو میں اکھلیش یادو زیر قیادت سماج وادی پارٹی حکومت میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

ان کے ساتھ دیگر6 بی جے پی ارکان اسمبلی بشمول باغی وزیر دھرم سنگھ سین اور اپنا دل (سونے لال)کے رکن اسمبلی امر سنگھ چودھری بھی سماج وادی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔

سوامی پرساد موریہ ریاستی وزیر لیبر تھے اور ان کی بی جے پی سے علحدگی کو بھگوا جماعت کے لیے ایک جھٹکا اور سماج وادی پارٹی کے لیے ایک طاقت تصور کیا جارہاتھا۔


Share: